سابق تھائی وزیراعظم تھاکسن کوشاہ کی توہین پر15سال کی قیدہوسکتی ہے

17 جولائی ، 2025

بنکاک (جنگ نیوز ) تھائی لینڈ میں بادشاہ کی توہین اور بدنام کرنے کے مقدمے میں سابق وزیراعظم تھاکسن شیناوترا کو 15سال جیل کی سزا ہوسکتی ہے وہ پہلے ہی زیر حراست ہیں جب کہ ان کی بیٹی پیٹونگٹارن شیناوترا جو وزیراعظم ہیں انہیں تھائی لینڈ کی آئینی عدالت نے معطل کردیا تھاکسن شیناوترا کی بدھ کو عدالت میں پیشی ہوگی جس میں ان پر شاہی توہین کی فرد جرم عائد ہوئی ، استغاثہ نے مقدمہ تھاکسن کے ریمارکس کی بنیادپر بنایاہے جو انہوں نے دہائی قبل جنوبی کوریا کے میڈیا کو ایک انٹرویو میں دیئے تھے۔