کمبوڈیا میں افریقی چوہوں کی مدد سے بارودی سرنگوں کی تلاش

17 جولائی ، 2025

فنوم پنھ(جنگ نیوز)کمبوڈیا نے خانہ جنگی کے دوران نصب بارودی سرنگوں کا پتاچلانے چوہوں(روڈ نٹس) کی خدمات حاصل کرلی ہیں ۔ بھاری جسامت کے حامل یہ چوہے دھماکہ خیز مواد ٹی این ٹی کا کھوج لگانے کی صلاحیت رکھتے ہیں یہ موٹے تازے افریقی چوہے بارودی سرنگوں کا کھوج لگانے میں بڑے مفید ثابت ہوئے ہیں ۔یہ دیو قامت چوہے 18انچ لمبے اور ڈیڑھ کلو تک وزنی ہیں۔