قلات (ایجنسیاں) قلات کےعلاقے نیمرغ کراس میں کراچی سے کوئٹہ جانیوالی مسافر کوچ پر فائرنگ‘دستی بم حملہ ‘ تین افرادجاںبحق‘16زخمی ‘دوکی حالت تشویشناک ہے‘صدر مملکت آصف علی زرداری نے بزدلانہ دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگرد انسانیت اور امن کے دشمن ہیں‘قوم کی حمایت سے دہشت گردی کے ناسور کا مکمل خاتمہ کریں گے جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے قلات میں مسافر بس پر فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں معصوم شہریوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معصوم اور نہتے شہریوں کی جان و مال کو نقصان پہنچانے والے دہشت گردوں کو بہت بھاری قیمت ادا کرنی پڑے گی۔پولیس کے مطابق مسافر کوچ کراچی سے کوئٹہ جارہی تھی کہ قلات کے قریب فائرنگ کی گئی ‘دہشت گردوں کے حملے میں 3 مسافرجاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے جبکہ زخمیوں میں دو مسافروں کی حالت تشویشناک ہے۔
اسلام آباد رواں مالی سال کا قومی اقتصادی سروے آج جاری کیا جائے گا، وفاقی وزیرخزانہ اورنگزیب آج اقتصادی...
اسلام آباد مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ...
کراچی ،اسلام آباد بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے مئی میں ریکارڈ رقوم وطن بھیجیں،اسٹیٹ بینک کے مطابق مئی میں 4.3...
کراچی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے آبنائے ہرمز میں مبینہ خفیہ امریکی کارروائی سے متعلق سوشل میڈیا پوسٹ...
کراچی صدر ٹرمپ کا نیتن یاہو کے سیاست چھوڑنے کا امکان ظاہر، 61 فیصد اسرائیلیوں کی رائے بھی مخالف، مرکزی اور...
لندن اداکارہ ماہرہ خان کی کنگ چارلس سے ملاقات، پاکستان میں ذہنی صحت کے کام پر تبادلہ خیال، برٹش ایشین ٹرسٹ کی...
اسلام آباد آئی ایم ایف نے سولر پینلز اور سٹیشنری کی مصنوعات پرٹیکس میں مجوزہ اضافہ واپس لینے پر رضامندی...
کراچی تھرپارکر میں تشدد کا نشانہ بننے والی اونٹنی کیلئے وزیراعلیٰ سندھ کا بہترین طبی امداد فراہم کرنے کا...