کراچی(عبدالماجد بھٹی/اسٹاف رپورٹر) دنیا بھر میں فٹ بال کی وجہ سے شہرت رکھنے والے ملک اٹلی نے پہلی بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کرکٹ کیلئے کوالیفائی کر لیا۔اٹلی کے اوپننگ بیٹر زین نقوی کا تعلق پاکستان سے ہے۔ان کا کہنا ہے کہ کبھی نہیں سوچا تھا کہ ایک دن اٹلی کی قومی کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کروں گا۔ 12 /13سال کا تھا جب خاندان کے ساتھ اٹلی شفٹ ہوا، ٹیپ بال کرکٹ اچھی کھیلتا تھا بعد میں ہارڈ بال کرکٹ کھیلنا شروع کی۔دوسال اٹلی کی ڈومیسٹک کرکٹ میں اچھی پرفارمنس دکھائی اور اٹلی کی قومی کرکٹ ٹیم میں 2021ء میں منتخب ہوا، اٹلی آیا تو تعلیم پر فوکس تھا لیکن کرکٹ ہمیشہ سے پسندیدہ کھیل تھا۔انہوں نے کہا کہ اٹلی میں کرکٹ گراؤنڈز کی کمی ہے، صرف چند کلبز کے پاس گراؤنڈز ہیں، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کوالیفائی کرنے کے بعد اُمید ہے آئی سی سی اٹلی میں گراؤنڈز بنانے میں مدد کرے گا۔ان کا کہنا تھا کہ 2023ء ورلڈ کپ میں آئرلینڈ سے شکست کھائی تھی، ورنہ اٹلی ورلڈ کپ میں کوالیفائی کر لیتی، 2023ء میں ہمیں معلوم ہو گیا تھا کہ ہم ورلڈ کپ میں کوالیفائی کر سکتے ہیں۔
اسلام آباد رواں مالی سال کا قومی اقتصادی سروے آج جاری کیا جائے گا، وفاقی وزیرخزانہ اورنگزیب آج اقتصادی...
اسلام آباد مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ...
کراچی ،اسلام آباد بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے مئی میں ریکارڈ رقوم وطن بھیجیں،اسٹیٹ بینک کے مطابق مئی میں 4.3...
کراچی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے آبنائے ہرمز میں مبینہ خفیہ امریکی کارروائی سے متعلق سوشل میڈیا پوسٹ...
کراچی صدر ٹرمپ کا نیتن یاہو کے سیاست چھوڑنے کا امکان ظاہر، 61 فیصد اسرائیلیوں کی رائے بھی مخالف، مرکزی اور...
لندن اداکارہ ماہرہ خان کی کنگ چارلس سے ملاقات، پاکستان میں ذہنی صحت کے کام پر تبادلہ خیال، برٹش ایشین ٹرسٹ کی...
اسلام آباد آئی ایم ایف نے سولر پینلز اور سٹیشنری کی مصنوعات پرٹیکس میں مجوزہ اضافہ واپس لینے پر رضامندی...
کراچی تھرپارکر میں تشدد کا نشانہ بننے والی اونٹنی کیلئے وزیراعلیٰ سندھ کا بہترین طبی امداد فراہم کرنے کا...