کمزور پاس ورڈ سائبر سیکورٹی کیلئے خطرہ، کلاؤڈ اسٹوریج پر حساس ڈیٹا نہ رکھنے کی ہدایت

17 جولائی ، 2025

اسلام آباد (ساجد چوہدری )حکومت نے سسکو ٹالوس کی سالانہ رپورٹ پر مبنی سائبر سیکورٹی ایڈوائزری جاری کردی، ایڈوائزری میں سائبر حملوں کی بڑی وجہ انسانی غفلت کو قرار دیا گیا ، ایڈوائز ری میں کہا گیا ہے کہ دوہری توثیق (2FA) کا استعمال نہ ہونا، کمزور پاس ورڈز سائبر سیکیورٹی کے لیے بڑا خطرہ ہیں، غیر محفوظ وی پی این کے استعمال سے سسٹم ہیک ہونے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے، ہیکرز نے چوری شدہ شناختی معلومات سے شہریوں کے اکاونٹس تک رسائی حاصل کی، ایڈوائزری میں ای میل اٹیچمنٹس کو پاس ورڈ سے محفوظ بنانے کی ہدایت کی گئی ہے ، ہیکنگ سے بچنے کے لیے صارفین پاس ورڈ علیحدہ چینل سے بھیجیں، واٹس ایپ، ٹیلی گرام پر سرکاری معلومات شیئر کرنے سے گریز کیا جائے۔