اسلام آباد(نمائندہ جنگ)برسلز میں پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان دسویں سیاسی مذاکرات کا انعقاد ‘دو طرفہ اہم علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال ‘جی ایس پی پلس کے تحت قریبی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ‘ فریقین نے ساتویں پاک،یورپی یونین اسٹریٹجک ڈائیلاگ کے جلد انعقاد پر بھی اتفاق کیا ۔پاکستانی وفد کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے حوالے سے مفصل بریفنگ دی گئی ۔فریقین نے تنازعات کے پرامن حل کیلئے بات چیت اور سفارتکاری پر زوردیا ۔پاکستان و یورپی یونین کی جانب سے فوری جنگ بندی کے لئے غزہ پر مشترکہ اپیل اور فلسطین میں دیرپا اور منصفانہ امن کے لئے حمایت کا اعادہ کیا گیا۔ برسلز میں پاکستانی سفارتخانہ کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق پاکستانی وفد کی قیادت سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ جبکہ یورپی وفد کی قیادت ڈپٹی سیکرٹری جنرل یورپین ایکسٹرنل ایکشن سروس اولوف سکوگ نے کی۔ مذاکرات میں دو طرفہ، اہم علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستان اور یورپی یونین نے اسٹریٹجک انگیجمنٹ پلان (ایس ای پی)پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے عزمِ کا اظہار کیا۔
اسلام آبادرواں مالی سال کیلئے 25.16 کھرب روپے وسائل کا ہدف مقرر ،وسائل میں 24فیصد اضافہ کی توقع، محصولات کا ہدف...
کراچیٹرمپ انتظامیہ کے سینئر اہلکار کے مطابق دونوں ممالک معاہدے کے 80 سے 85 فیصد حصے پر متفق ہو چکے ہیں، تاہم...
کراچی وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی اور وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہم نے سپر...
اسلام آباد پنجاب حکومت نے 2506 مریم نواز ہیلتھ کلینکس اؤٹ سورس کر دیئے۔ ناقص کارکردگی دکھانے والے 115 دیہی صحت...
کراچی ایران امریکا مجوزہ معاہدہ، جنیوا میں دستخط متوقع، قطر اور پاکستان کی مشترکہ ثالثی، ʼاسلام آباد...
اسلام آباد پٹرول کی قیمت میں 4روپے کمی،373.78روپے کا ہوگیا، ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپےکمی، ڈیزل کی نئی...
اسلام آباد وزارت توانائی کیلئے بجٹ میں تنخواہو ں سمیت کل رقم578ارب 83کروڑ 72لاکھ 16ہزار روپے مختص کیے گئے جو کہ...
استنبول ترکیہ میں ایک مسافر طیارہ ایئرپورٹ پرریڈار ٹاور سے ٹکرا گیا جس سے طیارے کا ایک ونگ ٹوٹ گیا حادثے میں...