لاہور(خصوصی نمائندہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب کے مختلف علاقوں میں غیر معمولی طوفانی بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے ہنگامی صورتحال نافذ کر دی گئی۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ انتظامیہ، پولیس، ریسکیو 1122 سمیت دیگر تمام ادارے عوام کو سیلابی صورتحال سے بچانے کیلئے ہمہ وقت متحرک رہیں۔خصوصی اجلاس میں میٹرو بس اور اورنج لائن کیلئےڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ،گریڈ 5 سے 18 تک ٹیکنیکل اسامیوں پر بھرتیوں کی منظوری دی ۔اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ جہاں انصاف کا چراغ بجھ جائے وہاں ظلم کی تاریکی معاشرے کو نگل لیتی ہے،پنجاب حکومت کی پالیسیوں کا مقصد ہر فرد کو بلا امتیاز حقوق کی فراہمی ہے ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ نے طوفانی بارشوں، ندی نالوں اور دریاؤں میں طغیانی کی صورتحال کا جائزہ لینے کی ہدایت کی اور سول ڈیفنس کے رضاکاروں کو بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار رہنے کا حکم دیا۔ وزیراعلیٰ نے ڈپٹی کمشنرز کو پی ڈی ایم اے کے ساتھ مکمل اشتراک کار کی بھی ہدایت کی۔وزیراعلیٰ مریم نواز نےریسکیو آپریشن کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ کی ۔
کراچی حوثیوں کی پیش قدمی، ٹرمپ نئی مشکل میں پھنس گئے۔امریکی صدر پہلے ہی ایران جنگ سے نکلنے اور گرتی مقبولیت...
اسلام آ باد پولیس بیورو کریسی میں اہم تقر R و تبادلے،کیپٹن محمدسہیل چوہدری آئی جی پی اسلام آباد تعینات،...
اسلام آباد مٹی کا تیل 17 روپے 35 پیسے ؛لائٹ ڈیزل آئل 12 روپے 49 پیسے لیٹر مہنگا ،مٹی کا تیل 324 روپے 35 پیسے،لائٹ...
کراچی نیویارک میں دنیا کے تقریباً ہر ملک سے زیادہ ارب پتی ہیں۔ شہر میں ارب پتیوں کی تعداد 164 ہوگئی، صرف چین...
کراچیبرکس سمٹ : متنازع مناظر اور غیر معمولی واقعات ، بھارتی میزبانی پر سوالات ،مودی-پیوٹن غیر رسمی انداز...
کراچی پاکستانی کر کٹ ٹیم انگلش سرزمین پر شرم ناک اور بدترین کار کردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی مرتبہ تین ٹیسٹ...
اسلام آباد چین کے لیے پاکستان کے نامزد سفیر علی اسد گیلانی نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق...
ٹنڈوآدم ٹنڈوآدم میں 5 سالہ معصوم بچی دعا کو مبینہ زیادتی کے بعد گلا دبا کر قتل کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے،...