حکومت مذاکرات کے دروازے کھولے، محمد علی درانی کی عرفان صدیقی سے ملاقات

18 جولائی ، 2025

لاہور(پ، ر)سینیٹ میں مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی پارٹی سینیٹر عرفان صدیقی سے سابق وزیر اطلاعات محمد علی درانی نے ملاقات کی جس میں دونوں رہنماؤں نے ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ،دونوں نے کہا کہ حکومت مذاکرات کے دروازے کھولے۔سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی نے کہا کہ پاکستان کو سیاسی استحکام کی ضرورت ہے سیاست بند دروازے کھولنے اور اختلاف کے باوجود آگے بڑھنے کا ہنر ہے، پاکستان کو لاحق داخلی اور خارجی خطرات کے پیش نظر سیاسی جماعتوں اور سیاست دانوں کے درمیان بات چیت، تعاون اور بہتر کوآرڈی نیشن کی ضرورت ہے جس میں سنجیدہ مزاج اور تاریخ شناس سیاسی قائدین کو آگے بڑھ کر کردار ادا کرنا چاہیے۔