اسلام آباد (جنگ رپورٹر)چیف جسٹس پاکستان یحیٰ آفریدی نے17جولائی، عالمی یومِ انصاف کے موقع پر پیغام دیاہے کہ دنیاکے مسائل کا واحد حل قانون کی حکمرانی ہے، انصاف انسانی حقوق کی بنیاد ہے، پاکستانی عدلیہ عالمی انصاف کے ساتھ کھڑی ہے ،سپریم کورٹ کی جانب سے جاری ایک بیان میں چیف جسٹس نے عالمی یومِ انصاف کے حوالہ سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج کے دن ہم عدل، مساوات اور قانون کی حکمرانی کے عزم کی تجدید کرتے ہیں، انہوں نے کہا ہے کہ انصاف کسی ایک فرد یا ادارے کی نہیں بلکہ پوری انسانیت کی اجتماعی ذمہ داری ہے، جو امن اور انسانی حقوق کی بنیاد ہے۔