خصوصی بنچز تشکیل، تیز تر انصاف کیلئے کوشاں ہیں، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

18 جولائی ، 2025

اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے کہا کہا ہے کہ خصوصی بنچز تشکیل دئیے گئے ہیں، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے بھی خصوصی اقدامات کئے جا رہے ہیں، سٹاف کی کمی اور صرف11 ججز کی موجودگی کے باوجود تیز تر انصاف کیلئے کوشاں ہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر کے اعزاز میں ایک پروقار عشائیہ منعقد کیا گیا۔