امریکا نے پہلگام حملے کا دعویٰ کرنے والے گروپ کو دہشت گرد قرار دیدیا

18 جولائی ، 2025

واشنگٹن (اے ایف پی) امریکانے جمعرات کو ایک گمنام گروپ کو دہشت گرد قرار دے دیا جس نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی، اپریل میں ہونے والے اس حملے کے بعد بھارت نے پاکستانی علاقے میں حملے کئے تھے۔امریکیوزیر خارجہ مارکو روبیو نے ʼدی ریزسٹنس فرنٹʼ کو لشکر طیبہ کا "محاذ اور پراکسی" قرار دیا، اس گروپ کواقوام متحدہ کی جانب سے دہشتگرد قرار دیا جاچکا ہے جو پاکستان میں موجود ہے ۔