گریڈ 20 میں ترقی کیلئے لازمی سینئر مینجمنٹ کورس سے 8نا مزدگیاں واپس

18 جولائی ، 2025

اسلام آ باد( رانا غلام قادر ) بیورو کریسی کیلئے اہم خبر ہے کہ سرکاری افسران کی گریڈ 20 میں ترقی کیلئے لازمی سینئر مینجمنٹ کورس کے ضمن میں رواں ماہ 14 جولائی سے جاری 38ویں SMC کیلئے نامزد افسران میں سے 8 افسران کی نامزدگی واپس لی گئی  ۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے ریکٹر، نیشنل اسکول آف پبلک پالیسی کو ارسال کردہ مراسلے کے مطابق پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے ڈی جی، پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی پنجاب منصور احمد کی نامزدگی واپس لی گئی ہے جبکہ پولیس سروس کے ڈی پی او خانیوال اسماعیل الرحمان، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد فیصل، ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ عبادت نثار اور ڈی پی او ساہیوال رانا طاہر رحمان کی نامزدگی واپس لی گئی ہے۔