کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک ‘‘ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی سینیٹر ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ دریائے راوی کا پانی پینا تو درکنار کھیتی باڑی بھی ممکن نہیں رہی ،میئر کراچی بیرسٹر مرتضٰی وہاب نے کہا کہ کلائمٹ ایکشن پلان مرتب کیا ہے،درخت کاٹنے سے متعلق پالیسی بنائی جائے،ماہر ماحولیات ڈاکٹر زینب نعیم نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی ہماری غلطیوں کا خمیازہ ہے۔ وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی سینیٹر ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ کہا گیا کہ دس سال میں کلائمٹ ایکشن میں بہتری آئی ہے کس چیز میں بہتر آئی ہے راوی کا پانی اب پینا تو درکنار اس سے کھیتی باڑی ممکن نہیں رہی ،میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ابھی بھی بہت سے لوگ ایسے موجود ہیں جو کلائمٹ چینج کوحقیقت ہی نہیں سمجھتے،اگر ہم چاہتے ہیں آنے والی نسلوں کو ان مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے تو ضروری ہے درخت کاٹ کر عمارتیں بنانے سے متعلق کوئی پالیسی وضع کی جائے ایگرکلچر لینڈ کو ہاؤسنگ سوسائٹیز میں تبدیل کیا جارہا ہے۔
ابوظبی ابوظبی میں تعینات اسرائیلی وزیراعظم کے انتہائی قریبی دوست اور اسرائیلی سفیر یوسی شیلی نے کہا ہے کہ...
اسلام آبادپٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا گیا ہے۔ قیمتوں میں اضافے کے بعد پیٹرول کی قیمت میں...
کراچی اہم سعودی آئل پائپ لائن بندش، عالمی تیل بحران مزید سنگین ہونے کا خدشہ، مرمت میں تین سے پانچ ہفتے لگنے...
کراچی رکن قومی اسمبلی تحریک انصاف بیرسٹر عمیر نیازی نے کہا ہے کہ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے اس لئے پورے پنجاب...
اسلام آباد ریٹیلرز کیلئے آسان ٹیکس اسکیم: اب تک صرف 181 سادہ ریٹرنز موصول، ایک کروڑ اسی لاکھ روپے جمع؛ 5 ہزار...
لاہور قومی سائبر سیکیورٹی کیلئے حتمی ایکشن پلان تیار، نیشنل ایمرجنسی کمپیوٹر ٹیم سمیت 5 ترجیحات تیار۔سائبر...
اسلام آباد پاکستان نے اپنے جوہری توانائی پروگرام کی تاریخ میں ایک اہم سنگِ میل عبور کرتے ہوئے چشمہ یونٹ-5 کے...
اسلام آبادوفاقی وزیر برائے توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے منگل کو کہا ہے کہ بروقت ایندھن کے انتظام سے...