پی ایچ اے ملتان کرپشن کیس،مارکیٹنگ ڈیپارٹمنٹ کا ریکارڈ قبضہ میں لے لیا گیا

18 جولائی ، 2025

ملتان (سٹاف رپورٹر) پی ایچ اے ملتان میں ریکارڈ کی جانچ پڑتال اور کرپشن کی نشاندہی کیلئے بنائی جانیوالی کمیٹی نے مارکیٹنگ ڈیپارٹمنٹ کا مزید ریکارڈ میں قبضہ میں لے لیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق ڈی جی پی ایچ اے کریم بخش کی جانب سے بنائی جانیوالی کمیٹی نےعبوری رپورٹ پیش کردی ہے جس کی روشنی میں ڈی جی پی ایچ اے نے کمیٹی کو مزید جانچ پڑتال کرنے اور حتمی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ واضح رہے کہ پی ایچ اے کے مارکیٹنگ ڈیپارٹمنٹ میں کروڑوں روپے کی کرپشن کی شکایات پر ریکارڈ کی جانچ پڑتال کا آغاز کیا گیا ہے۔