وفاقی دارالحکومت میں شد ید بارش سےشہری زندگی بری طرح متاثر

18 جولائی ، 2025

اسلام آباد ( رانا غلام قادر ) وفاقی دارالحکومت اسلام آ باد میں شد ید بارش سےشہری زندگی بری طرح متاثر ہوئی ۔ نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا، پانی گھروں اور دفاتر میں داخل ہوگیا،سڑ کوں پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک کا نظام بھی درہم برہم ہوا۔ سی ڈی اے کی ٹیموں نے امددای کا روائیوں میں حصہ لیا، ایف ایٹ کے نو تعمیر شدہ طیب اردوان انٹر چینج سے ملحقہ سڑک بیٹھ گئی جس کی مرمت کیلئے ٹریفک کا رخ موڑدیاگیا۔ای الیون کے نو تعمیر شدہ فلائی اوور کے قریب سڑک میں بھی دراڑیں آئیں جن کی مرمت کردی گئی ،بری امام میں لینڈ سلائیڈنگ سے کچی بستی کے دو مکان گر گئے ،ایک مکان کو جزوی نقصان پہنچا،شاہ پور ڈیم بھر گیا جس کے بعد سپل وے کھول دیاگیا،ایچ الیون قبرستان میں بعض کچی قبریں بھی بیٹھ گئیں۔سی ڈی اے کی کیپٹل ایمر جنسی سروس کے رپورٹ کے مطابق انہیں مدد کیلئے 14کالیں موصول ہوئیں،پانچ مکانوں میں الیکٹرک شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگ گئی ۔30مکانوں میں پانی داخل ہوگیا جن میں سے 23شکایات کا ازالہ کردیاگیا،سات مکانوں میں امدادی کام رات گئے تک جاری تھا،جن ایریا ز میں پانی مکانوں میں داخل ہو ا تھاان میں سیکٹر جی ٹین تھری‘ ڈی بارہ تھری ‘ جی تیرہ فور‘ نزد سنگ جانی ٹول پلازہ ‘ نیب ہیڈ کوارٹر ‘ نیشنل پولیس فا ئونڈیشن ‘ ایف ٹین ون ‘ آئی الیون ٹو‘ ایچ الیون فور ‘ جی ٹین تھری‘ ایف ٹین ٹو‘ ایف ایٹ تھری ‘ ایف سکس ون ‘ ڈی بارہ میجر روڈ ‘ آئی الیون سبزی منڈی ‘ جی نائن تھری ‘ ایف ایٹ تھری‘ایف سکس تھری‘آئی ایٹ ٹو‘ فیصل ایونیو‘ جی ٹین فور‘ جی بارہ ‘ علامہ اقبال اوپن یو نیو رسٹی اسلام آ باد‘ ڈی بارہ ون ‘ این آئی آر سی بلڈنگ جی فائیواور جی تیرہ تو شامل ہیں،بارش کی وجہ سے لوگ دفاتر نہیں پہنچ سکے۔