’’پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس،، کے قیام کی منظوری ،سربراہ ڈی جی رینک کا حاضر یا ریٹائرڈ فوجی افسر

18 جولائی ، 2025

لاہور(اپنے نامہ نگار سے،نیوزرپورٹر) پنجاب میں انسداد منشیات کے لیے "پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس" کے قیام کی منظوری دیدی گئی ہے ۔تفصیلات کےمطابق پنجاب میں منشیات کیخلاف سخت قانون نافذ،نارکوٹکس ایکٹ 2025 ،اسمبلی اسینڈنگ کمیٹی نے منظوری دیدی ہے، پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کی سربراہی ڈی جی رینک کے حاضر یا ریٹائرڈ فوجی افسر کو سونپی گئی ہے۔نارکوٹکس فورس کو پولیس جیسی مکمل تفتیشی اور گرفتاری کی طاقت حاصل ہوگی،نئی فورس تعلیمی اداروں کے آس پاس منشیات کی روک تھام کے لیے خصوصی اقدامات کرے گی ۔