وفاقی دارالحکومت؛ پولیس اہلکار پر4 لاکھ کی کر پشن کا الزا م، انکوائری کا حکم

18 جولائی ، 2025

اسلام آباد ( ایوب ناصر ، خصوصی نامہ نگار) وفاقی دارالحکومت ڈی آئی جی آپریشنز نے تھانہ کرپا کے محرر کے خلاف چار لاکھ روپے رشوت لے کر مسروقہ کار اور موٹر سائیکل چھوڑ نے کی انکوائری کا حکم دے دیا ، پولیس ترجمان کے مطابق ایس پی سوہان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد وارث کے محررکاظم رضا کے خلاف تحریری الزام کی شفاف انکوائری کر کے رپورٹ پیش کریں جس کی روشنی میں احتسابی عمل درآمد کیا جائے گا ۔ وارث اے ایس آئی کی جانب سے دی گئی درخواست میں الزام عائد کیا گیا کہ تھانہ کرپا کے محرر کاظم رضا نے مبینہ چوروں سے 3 لاکھ 50 ہزار روپے رشوت لے کر ان کی گاڑی چھوڑ دی۔ درخواست میں مزید انکشاف کیا گیا کہ جس دن محرر کو معطل کیا گیا، اسی روز اسے بحال کر دیا گیا۔ اسی دن محرر نے مبینہ طور پر مزید 50 ہزار روپے رشوت لے کر موٹر سائیکل بھی چھوڑ دی۔