مظفرگڑھ،ناک اور ہونٹ کاٹنے میں ملوث 3 مرکزی ملزمان گرفتار

18 جولائی ، 2025

مظفرگڑھ(نمائندہ جنگ) تحصیل علی پور میں بزرگ شخص کا ناک اور ہونٹ کاٹنے کے معاملے میں ملوث 3مرکزی ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا، سیت پور میں ایک سال قبل اختر نامی شخص نے ایک خاتون کا تنسیخ نکاح کرواکر اس سے پسند کی شادی کرلی تھی،تنسیخ نکاح کروانے کا خاتون کے سابق شوہر اور سسرالیوں کو رنج تھا،اختر کے ہاتھ نہ آنے پر خاتون کے سابق شوہر،دیوروں اور دیگر سسرالیوں نے 7 جولائی کو اختر کے والد خدابخش کو تشدد کا نشانہ بنایا اور بعدازاں تیز دھار آلے سے اسکی ناک اور ہونٹ بھی کاٹ دئیے تھے،واقعہ میں ملوث خاتون کے شوہر اور 2 دیوروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔