دی ہیگ گروپ کا اسرائیل کو اسلحے اور فوجی ساز وسامان کی ترسیل پرپابندی کا اعلان

18 جولائی ، 2025

میکسیکو سٹی (اے پی پی)دی ہیگ گروپ کے رکن ممالک نے اسرائیل کو اسلحے اور فوجی سازوسامان کی ترسیل پر پابندی عائد کرتے ہوئے اسرائیلی جہازوں کی بندرگاہوں پر آمد و رفت بھی ممنوع قرار دیدی ہے۔ روسی خبررساں ایجنسی تاس کی رپورٹ کے مطابق بولیویا، کولمبیا، کیوبا، ہونڈوراس، ملائیشیا، نمیبیا، سینیگال،بیلیز اور جنوبی افریقہ پر مشتمل دی ہیگ گروپ نے غزہ کی صورتحال پر ہنگامی کانفرنس کے بعد اعلامیہ جاری کیا۔