اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد) وزیراعظم محمد شہباز شریف اور وفاقی کابینہ نے پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی وہ سمری مسترد کر دی ہے جو وفاقی وزارت پٹرولیم نے گزشتہ ہفتے پرائم منسٹر آفس کو منظوری کیلئے بھجوائی تھی۔ وفاقی وزارت پٹرولیم کی سمری میں آئل اینڈ گیس ڈیویلپمنٹ کمپنی سے تعلق رکھنے والے دو سے زائد ڈائریکٹرز پہلے ہی پی پی ایل کے بورڈ میں دو ٹرمز مکمل کر چکے تھے اور کمپنی رولز کے تحت بورڈ آف ڈائریکٹرز میں کوئی بھی ڈائریکٹر تین تین سالوں کی دو سے زیادہ ٹرمز کے بعد ڈائریکٹر نہیں رکھا جا سکتا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سمری اس ہدایت کے ساتھ واپس بھجوا دی کہ نئے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی منظوری اس وقت دی جا سکے گی جب تک نئے ڈائریکٹرز نامزد نہیںکئے جاتے۔
جام پور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد سب ڈویژن جام پور میں مہنگائی نے عوام کی زندگی اجیرن...
بہاولپوربہاولپور پولیس نے گزشتہ24گھنٹوں میں مختلف کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے14ملزمان گرفتارکرلئے جن سے...
مانہ احمدانی تھانہ کوٹ کی بروقت کارروائی، ڈاکووں کاتعاقب خوفزدہ ہوکر ڈاکووں موٹر سائیکلیں چھوڑ کر فرار...
ڈیرہ غازیخان ڈی پی او ڈیرہ غازیخان کا چیک پوسٹ جھنگی کا دورہ، چیک پوسٹ کی عمارت پر جاری تعمیراتی کام پر متعلقہ...
احمد پور شرقیہ احمد پور شرقیہ کو ضلع بنانے کے مطالبے پر چوہدری طارق بشیر چیمہ کی حمایت احمد پور ضلع بناؤ...
کروڑ لعل عیسن ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عابدہ فرید نے ڈی سی آفس میں شہریوں سے ملاقات کی، ان کی درخواستیں اور...
رحیم یار خانگزشتہ روزاللہ والا چوک چنی گوٹھ روڈ پر تیز رفتار بس اور موٹر سائیکل کے درمیان ٹریفک حادثہ پیش...
ٹھٹھہ صادق آباد ٹھٹھہ صادق آباد سے براستہ چک نمبر 135 دس آر تا رحیما موڑ تک تقریباً چار کلومیٹر طویل سڑک...