ملتان (سٹاف رپورٹر) حکومت پنجاب نے نشتر ہسپتال ملتان کے 12 ڈاکٹروں کے خلاف غیر قانونی نجی پریکٹس اور لاکھوں روپے این پی اے (نان پریکٹسنگ الاؤنس) وصول کرنے پر کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔یہ کارروائی چیف منسٹر پنجاب کی ہدایت پر محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کی جانب سے مشترکہ انکوائری رپورٹ کی بنیاد پر کی گئی ہے۔انکوائری کمیٹی نے ان ڈاکٹروں کے خلاف "سنشور کی سزا" کی سفارش کی ہے۔ ان ڈاکٹروں میں ڈاکٹر سعدیہ فیض،تیمور چغتائی۔ شہرام شوکت،سدرہ صبا،محمد سعید ، عائشہ ظہور ، کمال مصطفیٰ ، ندیم منشاء ، فاطمہ ہاشمی ، ایس آر آرتھو ڈیپارٹمنٹ نشتر ہسپتال ،ڈاکٹر انعم زہرہ ،ڈاکٹر مہوش سعید شامل ہیں۔ چیف منسٹر پنجاب نے ممبر بورڈ آف ریونیوپنجاب زوار حسین کو بطور ہیئرنگ آفیسر مقرر کرتے ہوئے متعلقہ ڈاکٹرز کو ذاتی شنوائی کا موقع فراہم کرنے کا حکم دیا ہےاور ان ڈاکٹروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سات دن کے اندر اندر اپنی تحریری وضاحت پیش کریں۔
صادق آباد،بنگلہ منٹھا،رحیم یار خان غربت سے دلبرداشتہ ہوکر ماں چاربچوں سمیت نہرمیں کود گئی، بچے ڈوب گئے، ماں...
راولپنڈی پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کے چیف آرگنائزر عزیز احمد اعوان نے کہا ہے کہ ملکی ترقی، استحکام اور...
بہاول پور بہاولپور ایئر پورٹ ایک بار پھر رونقوں سے آباد ہو گیا۔ نجی ایئر لائن کی پہلی ملکی پرواز کراچی سے...
اسلام آباد پنجاب میں خریدی جانے والی ہر نئی گاڑی کی اسی صوبہ میں ہی رجسٹریشن لازمی قرار دیدی گئی ، ڈائریکٹر...
اسلام آ باد پاکستان اور ازبکستان کے درمیان روڈ اور ریل رابطے بہتر بنانے کی تجویزپر غور کیا جا رہا ہے۔ ذرائع...
پشاوروزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بند کمروں میں فیصلے کرنے والے کے پی میں تجربے...
اسلام آباد وفاقی آئینی عدالت نے ملک بھر میں بچوں کے اغوا، جبری مشقت اور بھیک منگوانے سے متعلق مقدمہ کی...
اسلام آباد نائب وزیراعظم وزیر خارجہ سینٹر محمد اسحاق ڈار نے چین کے شہر شنگھائی میں عالمی مصنوعی ذہانت...