لاہور (اپنے نامہ نگار سے ) پاکستان بناسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے گھی ملز ملزغیرمعینہ مدت کیلئے بند کرنے کا اعلان کر دیا جس کے باعث ملک بھر میں گھی کی قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا۔ پاکستان بناسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نےکہا ہے کہ کہ اگر حکومت نے ہمارے مطالبات تسلیم نہ کیے تو ملک بھر کی گھی ملز جمعہ کے بعد غیرمعینہ مدت کے لیے بند کر دی جائیں گی، گھی اور کوکنگ آئل کے شعبے میں کسی بھی تعطل کی صورت میں نا صرف مہنگائی میں اضافہ ہوگا بلکہ سپلائی چین بھی متاثر ہوگی جس کے اثرات براہ راست عام صارفین تک پہنچیں گے۔ ایسوسی ایشن کے صدر شیخ عمر ریحان کا کہنا ہے کہ یہ ہڑتال محض ایک دن کی نہیں بلکہ غیرمعینہ مدت کی ہوگی اور اگر مذاکرات ناکام ہوئے تو ملک بھر میں گھی اور آئل کی سپلائی مکمل طور پر بند کر دی جائے گی۔ایف بی آرکی جانب سے گھی ملوں میں اہلکاروں کی تعیناتی نے انڈسٹری کو پریشر کا شکار کر دیا ہے۔
جام پور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد سب ڈویژن جام پور میں مہنگائی نے عوام کی زندگی اجیرن...
بہاولپوربہاولپور پولیس نے گزشتہ24گھنٹوں میں مختلف کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے14ملزمان گرفتارکرلئے جن سے...
مانہ احمدانی تھانہ کوٹ کی بروقت کارروائی، ڈاکووں کاتعاقب خوفزدہ ہوکر ڈاکووں موٹر سائیکلیں چھوڑ کر فرار...
ڈیرہ غازیخان ڈی پی او ڈیرہ غازیخان کا چیک پوسٹ جھنگی کا دورہ، چیک پوسٹ کی عمارت پر جاری تعمیراتی کام پر متعلقہ...
احمد پور شرقیہ احمد پور شرقیہ کو ضلع بنانے کے مطالبے پر چوہدری طارق بشیر چیمہ کی حمایت احمد پور ضلع بناؤ...
کروڑ لعل عیسن ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عابدہ فرید نے ڈی سی آفس میں شہریوں سے ملاقات کی، ان کی درخواستیں اور...
رحیم یار خانگزشتہ روزاللہ والا چوک چنی گوٹھ روڈ پر تیز رفتار بس اور موٹر سائیکل کے درمیان ٹریفک حادثہ پیش...
ٹھٹھہ صادق آباد ٹھٹھہ صادق آباد سے براستہ چک نمبر 135 دس آر تا رحیما موڑ تک تقریباً چار کلومیٹر طویل سڑک...