کراچی(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان کے علاقے قلات میں دہشت گردوں کی جانب سے بس پر حملہ کے نتیجے میں شہید ہونے والےتینوں قوالوں کے جسد خاکی کراچی پہنچا دیئے گئے ، وزیربلدیات سندھ سعید غنی نے سانحہ قلات کے شہداء کے جسد خاکی وصول کیے۔ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان نے قلات میں قوالوں پر ہونے والے بہیمانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے واقعے کی فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی سےکوئٹہ جانے والی مسافربس پر بدھ کو قلات کے مقام پردہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے کراچی کے معروف قوال گھرانے کے تینوں افراد کی میتیں بلوچستان حکومت کی جانب سے فراہم کردہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے کراچی ایئرپورٹ پہنچا دی گئیں، جہاں وزیربلدیات سندھ سعید غنی نے سانحہ قلات کے شہداء کے جسد خاکی وصول کیے اس موقع پر اے سی جمشید کوارٹر ہاشم مسعود،اقبال ساندھ اور شہدا کے لواحقین و اہلخانہ بھی موجود ہیں۔ جسد خاکی کراچی پہنچنے والے شہدا میں محمد احمد ولد بشیراحمد، محمد رضا ولد احمد اورمحمد آصف شامل ہیں۔
صادق آباد،بنگلہ منٹھا،رحیم یار خان غربت سے دلبرداشتہ ہوکر ماں چاربچوں سمیت نہرمیں کود گئی، بچے ڈوب گئے، ماں...
راولپنڈی پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کے چیف آرگنائزر عزیز احمد اعوان نے کہا ہے کہ ملکی ترقی، استحکام اور...
بہاول پور بہاولپور ایئر پورٹ ایک بار پھر رونقوں سے آباد ہو گیا۔ نجی ایئر لائن کی پہلی ملکی پرواز کراچی سے...
اسلام آباد پنجاب میں خریدی جانے والی ہر نئی گاڑی کی اسی صوبہ میں ہی رجسٹریشن لازمی قرار دیدی گئی ، ڈائریکٹر...
اسلام آ باد پاکستان اور ازبکستان کے درمیان روڈ اور ریل رابطے بہتر بنانے کی تجویزپر غور کیا جا رہا ہے۔ ذرائع...
پشاوروزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بند کمروں میں فیصلے کرنے والے کے پی میں تجربے...
اسلام آباد وفاقی آئینی عدالت نے ملک بھر میں بچوں کے اغوا، جبری مشقت اور بھیک منگوانے سے متعلق مقدمہ کی...
اسلام آباد نائب وزیراعظم وزیر خارجہ سینٹر محمد اسحاق ڈار نے چین کے شہر شنگھائی میں عالمی مصنوعی ذہانت...