کراچی (نیوز ڈیسک) اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو نے شام کے حوالے سے اپنی حکومت کی واضح پالیسی بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں آپ کو بریف کرنا چاہوں گا کہ ہم نے شام میں کیا کیا ہے، اور ہم شام میں کیا کرنے جا رہے ہیں۔ نیتن یاہو نے اپنی شام سے متعلق پالیسی کی وضاحت جاری رکھتے ہوئے کہا کہ پہلا اصول دمشق کے جنوب میں، گولان ہائٹس سے لے کر دروز ماؤنٹین کے علاقے تک، خطے کو غیر فوجی بنانا ہے، اور دوسرا اصول ہمارے بھائیوں کے بھائیوں، یعنی دروز پہاڑ پر رہنے والے دروزیوں کا تحفظ کرنا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ دمشق کی حکومت نے ان دونوں اصولوں کی خلاف ورزی کی ہے۔ حکومت نے دمشق کے جنوب میں، اس علاقے میں فوجیں بھیجیں جسے غیر فوجی بنانا تھا، اور دروزیوں کا قتل عام شروع کر دیا۔ یہ ہم کسی صورت قبول نہیں کر سکتے تھے، اور اسی آئی ڈی ایف کو کارروائی کرنے کا حکم دیا گیا — اور ایک طاقتور کارروائی کی گئی۔ نیتن یاہو نے شام کے حوالے سے جاری کارروائیوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ فضائیہ نے قاتلوں کے گروہوں اور بکتر بند گاڑیوں دونوں پر حملہ کیا۔ میں نے ایک اور ہدف کا اضافہ کیا، تاکہ دمشق میں وزارت دفاع پر بھی حملہ کیا جا سکے۔ اس طاقتور کارروائی کے نتیجے میں، جنگ بندی نافذ ہو گئی، اور شامی افواج دمشق واپس چلی گئیں۔ یہ اہم ہے۔
صادق آباد،بنگلہ منٹھا،رحیم یار خان غربت سے دلبرداشتہ ہوکر ماں چاربچوں سمیت نہرمیں کود گئی، بچے ڈوب گئے، ماں...
راولپنڈی پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کے چیف آرگنائزر عزیز احمد اعوان نے کہا ہے کہ ملکی ترقی، استحکام اور...
بہاول پور بہاولپور ایئر پورٹ ایک بار پھر رونقوں سے آباد ہو گیا۔ نجی ایئر لائن کی پہلی ملکی پرواز کراچی سے...
اسلام آباد پنجاب میں خریدی جانے والی ہر نئی گاڑی کی اسی صوبہ میں ہی رجسٹریشن لازمی قرار دیدی گئی ، ڈائریکٹر...
اسلام آ باد پاکستان اور ازبکستان کے درمیان روڈ اور ریل رابطے بہتر بنانے کی تجویزپر غور کیا جا رہا ہے۔ ذرائع...
پشاوروزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بند کمروں میں فیصلے کرنے والے کے پی میں تجربے...
اسلام آباد وفاقی آئینی عدالت نے ملک بھر میں بچوں کے اغوا، جبری مشقت اور بھیک منگوانے سے متعلق مقدمہ کی...
اسلام آباد نائب وزیراعظم وزیر خارجہ سینٹر محمد اسحاق ڈار نے چین کے شہر شنگھائی میں عالمی مصنوعی ذہانت...