کراچی ( ثاقب صغیر )ایران ،عراق اور شام جانے والے 40 ہزار پاکستانی زائرین کہاں غائب ہوئے اس حوالے سے کسی بھی ادارے میں پاس ان افراد سے متعلق مصدقہ معلومات موجود نہیں ہیں تاہم امیگریشن ذرائع کا کہنا ہے کہ ان میں سے بیشتر زائرین عراق جا کر بھیک مانگنے میں ملوث ہیں،کچھ وہاں غیر قانونی طور پر رہ کر ملازمت کر رہے ہیں جبکہ کچھ ترکی کے راستے یورپ نکل گئے ہیں۔اس حوالے سے جولائی 2024 میں ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے امیگریشن کوئٹہ کی جانب سے تافتان بارڈر پر تعینات ایف آئی اے کے آفیسر انچارج کو ایک خط بھی لکھا گیا تھا جس میں بتایا گیا تھا کہ ڈائیریکٹر امیگریشن ایف آئی اے اسلام آباد کی جانب سے لکھے گئے خط میں بتایا گیا ہے کہ 66 خواتین اور ان کے بچوں کو حراست میں لیا گیا ہے جو بغداد میں بھیک مانگنے میں ملوث ہیں۔مذکورہ خواتین اور بچوں کا تعلق شکارپور، راجن پور،رحیم یار خان ،صادق آباد ،ڈیرہ غازی خان اور کشمور سے تھا۔خط میں بتایا گیا تھا کہ فیملی کے مرد خواتین اور بچوں کو چھوڑ کر واپس آ جاتے ہیں جو وہاں بھیک مانگتے ہیں۔خط میں مزید بتایا گیا تھا کہ غیر قانونی تارکین وطن کی اکثریت جن کا تعلق منڈی بہائو الدین ، گجرانوالہ، گجرات ، حافظ آباد، وزیر آباد،شیخوپورہ اور پارا چنار سے ہے نے ایجنٹوں کو بڑی رقوم دی ہیں جو انھیں زیارت ویزہ کے ذریعے ایران بھیجتے ہیں اور عراق میں ان کے غیر قانونی داخلے کے لیے سہولت کاری کرتے ہیں۔۔
صادق آباد،بنگلہ منٹھا،رحیم یار خان غربت سے دلبرداشتہ ہوکر ماں چاربچوں سمیت نہرمیں کود گئی، بچے ڈوب گئے، ماں...
راولپنڈی پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کے چیف آرگنائزر عزیز احمد اعوان نے کہا ہے کہ ملکی ترقی، استحکام اور...
بہاول پور بہاولپور ایئر پورٹ ایک بار پھر رونقوں سے آباد ہو گیا۔ نجی ایئر لائن کی پہلی ملکی پرواز کراچی سے...
اسلام آباد پنجاب میں خریدی جانے والی ہر نئی گاڑی کی اسی صوبہ میں ہی رجسٹریشن لازمی قرار دیدی گئی ، ڈائریکٹر...
اسلام آ باد پاکستان اور ازبکستان کے درمیان روڈ اور ریل رابطے بہتر بنانے کی تجویزپر غور کیا جا رہا ہے۔ ذرائع...
پشاوروزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بند کمروں میں فیصلے کرنے والے کے پی میں تجربے...
اسلام آباد وفاقی آئینی عدالت نے ملک بھر میں بچوں کے اغوا، جبری مشقت اور بھیک منگوانے سے متعلق مقدمہ کی...
اسلام آباد نائب وزیراعظم وزیر خارجہ سینٹر محمد اسحاق ڈار نے چین کے شہر شنگھائی میں عالمی مصنوعی ذہانت...