ملتان (سٹاف رپورٹر) محکمہ صحت و آبادی حکومت پنجاب نے صوبے بھر کے تمام افسران و اہلکاروں کے لیے بائیو میٹرک حاضری کو لازمی قرار دیتے ہوئے سختی سے عملدرآمد کی ہدایت جاری کر دی ہے،جاری کردہ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ دفتر میں حاضری اور روانگی دونوں اوقات پر بائیومیٹرک نظام کے ذریعے حاضری لگانا ضروری ہو گا، بصورت دیگر متعلقہ اہلکار کو غیر حاضر تصور کیا جائے گا،محکمہ صحت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ بعض افسران و ملازمین کی جانب سے سرکاری اوقاتِ کار کی پابندی نہ کرنے پر مجاز اتھارٹی نے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اس لیے تمام دفاتر میں بائیومیٹرک حاضری کی مکمل پابندی کو یقینی بنایا جائے،تمام چیف ایگزیکٹو آفیسرز، ڈائریکٹرز، پروگرام انچارجز اور متعلقہ حکام کو اپنے دائرہ اختیار میں مکمل عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔
صادق آباد،بنگلہ منٹھا،رحیم یار خان غربت سے دلبرداشتہ ہوکر ماں چاربچوں سمیت نہرمیں کود گئی، بچے ڈوب گئے، ماں...
راولپنڈی پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کے چیف آرگنائزر عزیز احمد اعوان نے کہا ہے کہ ملکی ترقی، استحکام اور...
بہاول پور بہاولپور ایئر پورٹ ایک بار پھر رونقوں سے آباد ہو گیا۔ نجی ایئر لائن کی پہلی ملکی پرواز کراچی سے...
اسلام آباد پنجاب میں خریدی جانے والی ہر نئی گاڑی کی اسی صوبہ میں ہی رجسٹریشن لازمی قرار دیدی گئی ، ڈائریکٹر...
اسلام آ باد پاکستان اور ازبکستان کے درمیان روڈ اور ریل رابطے بہتر بنانے کی تجویزپر غور کیا جا رہا ہے۔ ذرائع...
پشاوروزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بند کمروں میں فیصلے کرنے والے کے پی میں تجربے...
اسلام آباد وفاقی آئینی عدالت نے ملک بھر میں بچوں کے اغوا، جبری مشقت اور بھیک منگوانے سے متعلق مقدمہ کی...
اسلام آباد نائب وزیراعظم وزیر خارجہ سینٹر محمد اسحاق ڈار نے چین کے شہر شنگھائی میں عالمی مصنوعی ذہانت...