میلسی؛ مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم ہلاک

18 جولائی ، 2025

میلسی (نامہ نگار) مبینہ پولیس مقابلے کے دوران اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ایک ملزم ہلاک ہوگیا۔ تفصیل کے مطابق سی سی ڈی کی ٹیم نواحی موضع امین پور موجود تھی کہ تین ملزمان نے سرکاری گاڑی دیکھ کر فائرنگ کردی۔ پولیس نے جوابی فائرنگ کی اس دوران ایک ملزماپنے ساتھیوں کی فائرنگ سےہلاک ہو گیاجبکہ اس کے ساتھی فرارہوگئے۔ ہلاک ہونے والے کی شناخت اصغر شاہ ولد طالب حسین سکنہ موضع علی واہ تحصیل میلسی کے نام سے ہوئی۔ ملزم سرقہ بالجبر ،نقب زنی اورچوری کی متعدد سنگین وارداتوں میں ملوث تھا اور اس سے ایک پسٹل 30بور برآمدہوا۔