محمد آصف آئی بی ایس ایف ورلڈ ماسٹرزاسنوکر کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

18 جولائی ، 2025

ملتان(سٹاف رپورٹر)پاکستان کے محمد آصف آئی بی ایس ایف ورلڈ ماسٹرز اسنوکر کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔محمد آصف نے راؤنڈ آف 16 میں یو اے سی کے محمد شہاب کو شکست دی۔محمد آصف نے دو فریمز کے خسارے سے کم بیک کرکے چار،دو سے کامیابی حاصل کی۔