دریائے چناب پر تیرتا ہوا ریسٹورنٹ،تفریحی پارک کا منصوبہ فائلوں میں دب گیا

18 جولائی ، 2025

ملتان (احتشام مرزا سے)ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن آف پنجاب (TDCP) کی جانب سے ملتان اور مظفرگڑھ کے درمیان دریائے چناب پر تیرتا ہوا ریسٹورنٹ، جدید ریزارٹ اور تفریحی پارک کے قیام کے لیے تیار کی گئی فزبیلٹی رپورٹ ٹی ڈی سی پی ہیڈ آفس لاہور کی فائلوں میں دب کر رہ گئی ہے اور تاحال اس پر کسی قسم کی عملی پیش رفت سامنے نہیں آ سکی۔اس وقت کے TDCP ملتان کے ریجنل منیجر اشعر اقبال ملک اور ڈپٹی ریجنل منیجر شیخ اعجاز پر مشتمل ایک ٹیم نے مظفرگڑھ سائیڈ پر واقع چناب پارک کا دورہ کرکے تفصیلی جائزہ لیا تھا۔ بعد ازاں اس مقام پر ایک جدید تفریحی مقام بنانے کی غرض سے فزبیلٹی رپورٹ تیار کر کے لاہور بھیجی گئی تھی۔