برسلز میں پاکستان اور یورپی یونین کے سیاسی مذاکرات

18 جولائی ، 2025

اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی)برسلز میں پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان دسویں سیاسی مذاکرات کا انعقاد ‘دو طرفہ اہم علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال ‘جی ایس پی پلس کے تحت قریبی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ‘ فریقین نے ساتویں پاک،یورپی یونین اسٹریٹجک ڈائیلاگ کے جلد انعقاد پر بھی اتفاق کیا ۔پاکستانی وفد کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے حوالے سے مفصل بریفنگ دی گئی ۔فریقین نے تنازعات کے پرامن حل کیلئے بات چیت اور سفارتکاری پر زوردیا ۔پاکستان و یورپی یونین کی جانب سے فوری جنگ بندی کے لئے غزہ پر مشترکہ اپیل اور فلسطین میں دیرپا اور منصفانہ امن کے لئے حمایت کا اعادہ کیا گیا۔