اسلام آباد ،راولپنڈی ،چکوال،لاہور( سٹاف رپورٹر، اپنے نامہ نگار سے ، اپنے رپورٹر سے ، خبر نگار خصوصی ،نمائندگان جنگ، ایجنسیاں)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اورراولپنڈی سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی ریلوں نے تباہی مچادی ،جڑواں شہروں اسلام آباد 238 اور راولپنڈی میں 252ملی میٹر بارش برسنے پر ندی نالے بپھر گئے، پانی گھروں میں داخل ہوگیا ،نالہ لئی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہونے پر سائرن بجادئیے گئے ،راولپنڈی میں تعطیل کا اعلان ،چکوال میں کلاؤڈ برسٹ کے بعد 423 ملی میٹر بارش برسنے پر ڈیم ٹوٹ گیا،کئی گاڑیاں سیلابی ریلوں میں بہہ گئیں ،موٹروے بھی زیر آب آگئی جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، نظام زندگی درہم برہم ہو گیا ، امدادی کاررائیوں میں حصہ لینے کیلئے پاک فوج کے جوان متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئے ، ہیلی کاپٹرز اور کشتیوں کی مدد سے عوام کی مدد کی گئی ، ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں 63 افراد جاں بحق اور سیکڑوںزخمی ، لاہور میں 15، فیصل آباد میں 9، ساہیوال میں 5، پاکپتن میں 3 اور اوکاڑہ میں 9 افراد لقمہ اجل بنے،لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں مون سون بارشوں سے تباہی اور نقصانات کی اطلاعات ہیں جبکہ پنجاب بھر میں آج بھی بارش کا الرٹ جاری کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں جمعرات کوکئی گھنٹے جاری رہنے والی بارش اور نالہ لئی سمیت دیگر نالوں میں طغیانی کے باعث 5افراد جاں بحق ہو گئے، ترجمان 1122عثمان گجر نے میڈیا کوبتایاکہ صدر کے علاقہ ہاتھی چوک کے قریب ایک 8سالہ بچی نالے میں ڈوب گیا،جس کی تلاش جاری تھی لیکن رات تک اس کاسراغ نہ مل سکا، ایک سولہ سالہ لڑکا ہزارہ کالونی میں ڈوب گیا جس کی لاش 4نمبر چونگی کے قریب نالہ لئی سے مل گئی ،گلشن اقبال دھمیال روڈ سے ایک شخص کے پاؤں پھسلنے سے نالے میں بہہ گیا ، ریسکیوجوانوں نے 60کے قریب پانی میں پھنسے ہوئے افراد کوبحفاظت نکالا،تھانہ روات کے علاقہ نکڑالی میں طوفانی بارش سے متاثرہ گھر کی چھت گرنے سے ایک شخص ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگیا،متوفی کی شناخت 30سالہ آصف محمودکے نام سے ہوئی ،جب کہ چکری کے قریب ایک شخص برساتی نالے میں بہہ گیا،ریسکیو1122کے مطابق رات گئے تک اس کی لاش نہیں مل سکی ۔ راولپنڈی میں شدید موسلا دھار بارش کے نتیجے میں پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پاک فوج کو بھی میدان میں آنا پڑا،پاک فوج نےوسیع پیمانے پر فضائی آپریشن کیا،چہان ڈیم کےسپل وے بھی کھولنے پڑےاور لادیاں سمیت نزدیکی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی۔
کراچی کراچی میں بی آر ٹی یلو لائن منصوبے میں اربوں روپے کی مالی بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے، چیف سیکریٹری...
اسلام آ باد وفاقی بجٹ.27۔ 2026 کی اہم خبر ہے کہ وفاقی حکومت کاآئندہ مالی سال گلگت بلتستان کےترقیاتی بجٹ میں...
اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف نے ہفتے کے روز آزاد جموں و کشمیر حکومت کی جانب سے جموں کشمیر جوائنٹ عوامی...
پشاور مزمل اسلم نے خیبرپختونخوا پولیس کو 16 ارب روپے دینے کا دعویٰ مسترد کردیا ،وزیراعلیٰ کے مشیر خزانہ مزمل...
اسلام آ باد سرکاری اسکیم کے تحت پاکستانیوں نے رواں برس حج پر تقریباً 139ارب 16 کروڑ روپے خرچ کیے۔ سرکاری حج...
اسلام آباد حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں کمی کے باوجود عوام پر لیوی اور مختلف مارجنز کا بھاری بوجھ...
کراچی سولرصارفین کو بڑا جھٹکا،سولر پینلز کی قیمتوں میں ہزاروں روپے اضافہ، تفصیلات کے مطابق نئے مالی سال کے...
اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے گلگت و بلتستان میں جاری انتخابی...