اسلام آباد ( نیوز رپورٹر) وزیراعظم شہباز شریف نے نیشنل ایمرجنسیز آپریشنز سنٹر اسلام آباد کا دورہ کیا، اس موقع پر وزیراعظم کو حالیہ مون سون بارشوں اور سیلابی صورتحال پر بریفنگ دی گئی،وزیراعظم نے آئندہ سالوں میں مون سون اور کلائوڈ برسٹ سے پیدا ہونے والی کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے پیشگی اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ضمن میں وفاقی حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی، این ڈی ایم اے صوبوں کے ساتھ مل کر اس سلسلہ میں مربوط منصوبہ بندی کرے، وزارت منصوبہ بندی اور وزارت موسمیاتی تبدیلی اس سلسلہ میں تعاون فراہم کریں، موجودہ مون سون کے دوران صوبے تیاری کے ساتھ صورتحال سے نمٹ رہے ہیں جس سے جانی نقصان کم ہوا تاہم جو جانی نقصان ہوا اس پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں کلائوڈ برسٹ ہوئے جس سے غیر معمولی صورتحال کا سامنا ہے، چکوال، لاہور، راولپنڈی اور دیگر شہروں میں شدید بارشیں ہوئیں، اﷲ کا شکر ہے کہ جنوبی پنجاب سمیت دیگر علاقوں میں بارشوں کا زور نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ این ڈی ایم اے کی پی ڈی ایم ایز کے ساتھ کوآرڈینیشن خوش آئند ہے، پنجاب حکومت نے وزیراعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں اور دیگر صوبائی حکومتوں نے مون سون کی غیر معمولی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اچھے انتظامات کئے جس کے نتیجہ میں نقصانات کم ہوئے تاہم جو جانی نقصان ہوا، ان کیلئے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور زخمیوں کی جلد صحت کیلئے دعاگو ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح بریفنگ میں بتایا گیا کہ آنے والے برسوں میں کلائوڈ برسٹ میں مزید شدت آئے گی تو اس سے نمٹنے کیلئے ابھی سے تیاری کرنی چاہئے۔
کراچی وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہےکہ وہ امریکا اور ایران کے درمیان براہ راست مذاکرات کے دوسرے دور اور...
کراچی امریکہ نے ایران کے لیے امن عمل کی پانچ سخت شرائط مقرر کر دیں۔ ایرانی سرزمین پر بمباری کے نقصانات کا...
کراچی، ریاض چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے ملک میں ذی الحج کا چاند نظر آنےکا اعلان...
اسلام آباد بجلی صارفین سے تقریباً 9 روپے فی یونٹ تک اضافی ٹیکس وصولی کا انکشاف ،فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی...
کراچی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر مصنوعی ذہانت سے بنائی گئی اپنی ایک تصویر...
اسلام آباد پاکستان کے گیس گردشی قرضہ پلان پر آئی ایم ایف نے تحفظات کا اظہار کردیا، منظوری کی رپورٹیں غلط...
اسلام آ باد وفاقی حکومت نےسرکلرڈیٹ کوکم کرنےکےاقدامات کےتحت کے الیکٹرک کےساتھ قانونی تنازع ختم اور تمام...
اسلام آباد ون کانسٹی ٹیوشن ایونیو کے مزید 20 اپارٹمنٹ سب لیز ہولڈرز کی انٹرا کورٹ اپیلوں کی سماعت آج اسلام...