پشاور/اسلام آباد( ارشد عزیز ملک/ طاہر خلیل )خیبر پختونخوا سے سینیٹ انتخابات میں حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کے مابین خفیہ رابطوں ،ملاقاتوں اور مشاورتی اجلاسوں کی روشنی میں امیدواروں کی نامزدگی کے بعدبلامقابلہ انتخاب کے امکانات روشن ہوگئے ہیں،ایوان بالا کی 11نشستوں کیلئےحکمران جماعت نے 6اور اپوزیشن نے 5امیدواروں کو ٹکٹ جاری کئے ہیں جس کے باعث تمام امیدوار غیر اعلانیہ طورپر فتحیاب ہوگئے ہیں، دیگر تمام امیدوار دستبردار ہو جائیں گے نشستوں کی تقسیم کے مشترکہ فارمولا کے تحت حکومت کو 4جنرل ، ایک ٹیکنوکریٹ اور ایک خواتین کی نشست ملے گی جبکہ اپوزیشن اتحاد کے حصہ میں3جنرل، ایک ٹیکنوکریٹ اور خواتین کی ایک نشست آئیگی۔جنرل نشستوں کیلئے مراد سعید، فیصل جاوید ، مرزا خان آفریدی اور نور الحق قادری ، ٹیکنوکریٹ پر اعظم سواتی اور خواتین نشست پر روبینہ ناز امیدوار ،جے یوآئی کے مولانا عطاالحق درویش، ن لیگ کے نیاز محمد اور پیپلز پارٹی کے طلحہ محمود امیدوار، دلاور خان اور روبینہ خالد کی کامیابی بھی یقینی ہے۔ اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد کا کہنا ہے سیٹوں کی تقسیم پر اتفاق ہو گیا ہے ۔ تمام ایشوز کو حل کرلیا گیا ہے ۔
اسلام آ باد امریکا اور ایران کے در میان اسلام آ باد امن مذاکرات کے دوسرے رائونڈ کیلئے تیاریاں جاری...
کراچی بھارتی ریفائنرز کی ایرانی تیل ادائیگی چینی کرنسی یوان میں کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ آئی سی آئی سی آئی...
نئی دہلی گوتم اڈانی ایشیا کے امیر ترین شخص، مکیش امبانی دوسرے نمبر پر چلے گئے۔ اڈانی گروپ کے بانی 92.6 ارب ڈالرز...
اسلام آ باد سی ایس ایس 2025کا امتحان دینے والے امیدواروں کیلئے اہم خبر ہے کہ فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سی ایس...
راولپنڈیچیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے عمران خان کی فیملی کو لچک کا مظاہرہ کرنے پرقائل کرلیا اوربشریٰ بی...
لندن برطانوی اخبار کا کہنا ہے پاکستانی آرمی چیف ثالثی کوششوں میں مرکزی شخصیت بن کر ابھرے ہیں، امریکہ اور...
اسلام آباد وفاقی آئینی عدالت نے بھارت اور اسرائیل سے کتب و دیگر اشیاء کی درآمد پر پابندی کے حکومتی...
اسلام آ باد وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے ڈیزل کی قیمت میں32.12 روپے کی کمی کردی۔...