تاخیر کے شکار منصوبوں کی تکمیل جلد از جلد یقینی بنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں، وزیراعظم

18 جولائی ، 2025

اسلام آباد( نیوز رپورٹر) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ہدایت دی ہےکہ تاخیر کے شکار منصوبوں کی تکمیل جلد از جلد یقینی بنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔عوامی فلاح کے ترقیاتی منصوبوں بالخصوص صاف پانی، بجلی، مواصلات، تعلیم کے منصوبوں میں شفافیت کیلئے تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یقینی بنائی جائے۔وزیراعظم نے یہ ہدایت گزشتہ روز اپنی زیر صدارت رواں مالی سال کے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس کے دوران دی ۔وزیراعظم نے مکمل اور تکمیل کے قریب منصوبوں میں اعلیٰ معیار یقینی بنانے کیلئے تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن کی ہدایت کی۔ تمام منصوبوں میں عوامی سہولت کو مرکزی حیثیت دیتے ہوئے معیاری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔