کراچی ( جنگ نیوز)جمعرات کو بھارت نے نیٹو کے سیکریٹری جنرل مارک روٹے کی طرف سے ماسکو کے ساتھ تعلقات پر ثانوی پابندیوں کی دھمکی کو سختی سے مسترد کر دیا اور کہا کہ روس سے توانائی کی خریداری قومی مفاد اور منڈی کی حرکیات کی بنیاد پر کی جا رہی ہے۔رپورٹس کے مطابق مارک روٹے نے بھارت، چین اور برازیل کو خبردار کیا تھا کہ اگر وہ روس کے ساتھ کاروبار جاری رکھتے ہیں تو انہیں سخت ثانوی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا"ہم نے اس معاملے پر رپورٹس دیکھی ہیں اور ہم حالات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ میں ایک بار پھر واضح کرنا چاہوں گا کہ ہماری توانائی کی ضروریات کو پورا کرنا ہماری اولین ترجیح ہےاس مقصد کے حصول میں ہم مارکیٹ میں دستیاب مواقع اور موجودہ عالمی حالات کو مدنظر رکھتے ہیں۔ ہم خاص طور پر اس معاملے میں کسی بھی قسم کے دوہرے معیار سے خبردار کرتے ہیں۔
کراچی بلوچستان کے ضلع مستونگ میں واقع لک پاس ریڈار کی آپریشنل خدمات 13جولائی سے 8اگست 2026تک معطل کردی گئی ہیں۔...
اسلام آباد راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کیلئے رواں مالی سال کے بجٹ میں 17ارب 68کروڑ 82لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں...
صنعایمن کے حوثیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ صنعا کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کو سعودی عرب کے متعدد فضائی حملوں میں...
پشاورخیبر پختونخوا حکومت کے محکمہ اعلیٰ تعلیم نے پاک آسٹریا فاخو شُولے انسٹی ٹیوٹ آف اپلائیڈ سائنسز اینڈ...
کراچیدنیا کے بڑے کنٹینر بردار جہازوں میں شمار ہونے والا ایم ایس سی ایریکا کراچی پورٹ پر لنگر انداز ہوگیا، جسے...
کراچی سابق سفیر ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ جنگ بندی عملی طور پر ختم ہو چکی ہے۔ مصدقہ اطلاعات ہیں کہ بھارت...
اسلام آباد آڈٹ انکشافات: محکمہ ڈاک میں 63ارب روپے کا بڑا مالیاتی تضاد سامنے آ گیا، بینک اکاؤنٹس کے غیر...
اسلام آباد وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے نظام کو مزید شفاف، مؤثر اور مستحکم بنانے...