گولان ہائٹس سے لیکر دروز ماؤنٹین تک خطے کو غیر فوجی بنائینگے، اسرائیلی وزیر اعظم

18 جولائی ، 2025

کراچی (نیوز ڈیسک) اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو نے شام کے حوالے سے اپنی حکومت کی واضح پالیسی بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں آپ کو بریف کرنا چاہوں گا کہ ہم نے شام میں کیا کیا ہے، اور ہم شام میں کیا کرنے جا رہے ہیں۔ نیتن یاہو نے اپنی شام سے متعلق پالیسی کی وضاحت جاری رکھتے ہوئے کہا کہ پہلا اصول دمشق کے جنوب میں، گولان ہائٹس سے لے کر دروز ماؤنٹین کے علاقے تک، خطے کو غیر فوجی بنانا ہے۔