اسلام آباد،(نمائندہ خصوصی) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پائیدار ترقی کے لیے مضبوط ادارے اور شفاف نظام ضروری ہیں تاکہ شفافیت اور احتسابی عمل کو یقینی بناتے ہوئے عوامی بھلائی کیلئے کام کیا جا سکے، ہمیں ایسے مستقبل کی طرف بڑھنا ہے جہاں نہ صرف انفراسٹرکچر معیاری ہو بلکہ اس کی حکمرانی بھی مؤثر اور شفاف ہو۔انھوں نے ان خیالات کا اظہار اسلام آباد میں انٹرنیشنل فیڈریشن آف کنسلٹنگ انجینئرز (FIDIC) ایشیا پیسیفک مڈ-ایئر کانفرنس 2025 کی اختتامی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئےکیا ۔چیئرمین سینیٹ نے پاکستان کے انجینئرنگ اور انفراسٹرکچر کے شعبے کو مضبوط بنانے، ادارہ جاتی دیانت داری، تکنیکی مہارت، اور جامع ترقی کے فروغ کیلئے اقدامات اور اصلاحات کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔انھو ں نے کہا کہ ایوان بالاء ایسی قانون سازی کی بھرپور حمایت کرے گا جو انجنیئرنگ کے شعبے میں پروکیورمنٹ کے نظام کو مؤثر بنائے۔
کراچی سوشل میڈیا پر پولیس پر سخت تنقید اور گرفتار کوکین ڈیلر انمول عرف پنکی کی عدالت میں بغیر ہتھکڑی پیشی...
کراچیتفتیشی حکام کے مطابق ملزمہ نے تقریباً 12 سے 13 برس قبل معمولی نوعیت کی منشیات فروشی شروع کی۔ ملزمہ کی...
کراچی کوکین ڈیلر انمول عرف پنکی کی گرفتاری نے کی کارکردگی پر بھی کئی سوالات کھڑے کر دئیے ہیں۔ ملزمہ اتنے عرصے...
کراچی منشیات ڈیلر انمول عرف پنکی طویل عرصے سے شہر کے پوش علاقوں میں آئس اور کوکین کی فراہمی میں ملوث رہی ،...
کراچی۔۔۔۔منشیات فروشی کا نیٹ ورک آپریٹ کرنے والی ملزمہ انمول عرف پنکی کی عدالت میں پیشی کے دوران ایس اوپی...
کراچی پاکستان کا آبنائے ہرمز کے بحران کے باعث روس سے تیل کی درآمدات بڑھانے کا فیصلہ، ماسکو میں پاکستان کے...
اسلام آباد مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور آبنائے ہرمز کے ذریعے تیل کی ترسیل متاثر ہونے کے خدشات کے...
واشنگٹن امریکی محکمہ دفاع کا کہنا ہے ایران جنگ پر اب تک 29ارب ڈالر خرچ ہو چکے ،مختلف اندازوں میں اصل لاگت 200 ارب...