کراچی( سید محمد عسکری) سندھ ہائرایجوکیشن کمیشن نے مشترکہ مفادات کی کونسل (سی سی آئی) کے فیصلوں کے نفاز میں وفاقی ہائی ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی پاکستان) کے عدم تعاون کی شکایت سی سی آئی کے چیرمین سے کردی ہے اور کہا ہے کہ یقینی بنایا جائےکہ ایچ ای سی مشترکہ مفادات کونسل کے احکام پر عمل کرے۔ سندھ ہائی ایجوکیشن کمیشن کی ڈائریکٹر شہلا میمن کی جانب سے لکھے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے مشترکہ مفادات کی کونسل (CCI) کے 26 فروری 2018 کے 35ویں اجلاس کے دوران کیے گئے فیصلے کے مطابق، کچھ کاموں کی نشاندہی کی گئی تھی اور انہیں وفاقی حکومت، وفاقی اور صوبائی حکومت اور صوبائی حکومت دونوں کے ذریعے انجام دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ بعد ازاں وفاقی ایچ ای سی اور سندھ ایچ ای سی کے درمیان دیگر ایچ ای سیز کی طرف سے انجام دینے والے کاموں کے حوالے سے اجلاسوں کا ایک سلسلہ منعقد ہوا۔ اس کے بعد، دونوں ایچ ای سی اتفاق رائے پر پہنچ گئے جس کے بعد معاہدہ طے پایا اور یہی معاہدہ وزیراعلیٰ سندھ کو پیش کیا گیا، جنہوں نے اس کی منظوری بھی دے دی۔ وزیراعلیٰ سندھ کی منظوری کے بعد وفاقی ایچ ای سی کو آگاہ کیا گیا اس کے بعد، مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کے 44ویں اجلاس کے دوران، فیڈرئل ایچ ای سی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے اس معاہدے کی اطلاع دی۔
کراچی بلوچستان کے ضلع مستونگ میں واقع لک پاس ریڈار کی آپریشنل خدمات 13جولائی سے 8اگست 2026تک معطل کردی گئی ہیں۔...
اسلام آباد راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کیلئے رواں مالی سال کے بجٹ میں 17ارب 68کروڑ 82لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں...
صنعایمن کے حوثیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ صنعا کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کو سعودی عرب کے متعدد فضائی حملوں میں...
پشاورخیبر پختونخوا حکومت کے محکمہ اعلیٰ تعلیم نے پاک آسٹریا فاخو شُولے انسٹی ٹیوٹ آف اپلائیڈ سائنسز اینڈ...
کراچیدنیا کے بڑے کنٹینر بردار جہازوں میں شمار ہونے والا ایم ایس سی ایریکا کراچی پورٹ پر لنگر انداز ہوگیا، جسے...
کراچی سابق سفیر ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ جنگ بندی عملی طور پر ختم ہو چکی ہے۔ مصدقہ اطلاعات ہیں کہ بھارت...
اسلام آباد آڈٹ انکشافات: محکمہ ڈاک میں 63ارب روپے کا بڑا مالیاتی تضاد سامنے آ گیا، بینک اکاؤنٹس کے غیر...
اسلام آباد وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے نظام کو مزید شفاف، مؤثر اور مستحکم بنانے...