سیلابی صورتحال‘ NHAکا مرکزی کنٹرول روم قائم،چیئرمین کا عملے و مشینری کو تیار رکھنے کا حکم

18 جولائی ، 2025

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) حالیہ طوفانی بادشوں اور ملک کے مختلف حصوں میں شدید سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے ہائی الرٹ جاری کر دیا۔ الرٹ کے تحت این ایچ اے ہیڈ کوارٹرz میں ایک مرکزی کنٹرول روم قائم کرتے ہوئے چیئرمین این ایچ اے شہریار سلطان نے ملک بھر میں این ایچ اے کے متعلقہ ممبرز، جنرل منیجرز، پراجیکٹ ڈائریکٹرزو دیگر ضروری عملہ کو متاثرہ مقامات پر ضروری مشینری سمیت ہمہ وقت الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔