ہتھیاروں پر کنٹرول اور کمی ،پاک برطانیہ مذاکرات کا ساتواں دور لندن میں مکمل

18 جولائی ، 2025

اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی)پاکستان اور برطانیہ کے درمیان ہتھیاروں پر کنٹرول اور کمی سے متعلق مذاکرات کا ساتواں دور لندن میں مکمل ہوگیا، دونوں ممالک کے درمیان اسٹرٹیجک استحکام، تخفیف اسلحہ اور عدم پھیلاؤ پر بات چیت ہوئی، فریقین کی جانب سے باقاعدہ مذاکرات کی اہمیت اور تسلسل پر زور دیا گیا،دفتر خارجہ کے ذرائع کے مطابق پاکستان اور برطانیہ کے مابین ہتھیاروں پر کنٹرول اور تخفیف سے متعلق مذاکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت وزرات خارجہ کے ایڈیشنل سیکریٹری طاہر اندرابی جبکہ برطانوی وفد کی قیادت ڈائیریکٹر دفاع و بین الاقوامی سلامتی اسٹیفن للی نے کی۔