اسلام آباد (مہتاب حیدر) معلوم ہوا ہے کہ پاکستان کو مالی سال 2025-26 کے دوران بیرونی قرضوں کی ادائیگی کے لیے 23 ارب ڈالر سے زائد کی رقم واپس کرنا ہوگی۔ کل 23 ارب ڈالر کی بیرونی قرضوں کی ادائیگی میں سے 12 ارب ڈالر کی رقم دو مختلف زمروں میں ڈپازٹس کی صورت میں شامل ہے، جن کے بارے میں توقع کی جا رہی ہے کہ دوست ممالک کی فراخدلانہ مدد سے ان کی مدت میں توسیع (رول اوور) حاصل کی جائے گی۔ اسلام آباد کو رواں مالی سال کے دوران تقریباً 11 ارب ڈالر کی بیرونی قرضوں کی ادائیگی کرنا ہوگی، جو کہ کثیرالجہتی اور دو طرفہ قرض دہندگان، بین الاقوامی بانڈ ہولڈرز، اور کمرشل قرض دہندگان کو واپس کرنا ہے۔