شدید بارش،را ولپنڈی ، چکوال اور جہلم اور ملحقہ علاقوں میں بجلی کا نظام متاثر

18 جولائی ، 2025

اسلام آباد (ناصر چشتی )سلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی آئیسکو ریجن میں بارشوں اور سیلابی ریلوں کے باعث ریجن بھر میں خصوصاً راولپنڈی سٹی سرکل، چکوال سرکل اور جہلم سرکل اور ملحقہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی اور ڈسٹری بیوشن کا نظام بری طرح متاثر ھوا ، مختلف علاقوں میں بجلی کے ایچ ٹی اور ایل ٹی پول گر گئےجس کے باعث بجلی کی تاریں ٹوٹنے اور ٹرانسفارمرز گرنے سے مختلف مقامات پر بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی ، سب سے زیادہ نقصان چکوال سرکل میں ہوا جہاں پر بحالی کا کا م رات گے تک جاری تھا ،مزید مختلف مقامات پر بارش کا پانی گھروں میں داخل ہو گیا جس کے باعث سیفٹی کوڈز کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے ان علاقوں کی بجلی کی سپلائی عارضی طور پر منقطع کر دی گئی ۔