سرینگر(جنگ نیوز) مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسزکی ریاستی دہشت گردی میں مزید 2کشمیری نوجوان شہید ہوگئے،نوجوانوں کو نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران پلواما میں شہید کیا گیا، بھارتی فوج نے لاشیں بھی قبضے میں لے لیں، اس کے علاوہ متعدد نوجوانوں کو گرفتار بھی کیا گیا ہے، قابض فوجیوں نے دوران آپریشن خواتین سے بدتمیزی بھی کی، حریت کانفرنس کے رہنما عبدالصمد انقلابی کوبانڈی پورہ میں ان کے گھر سے گرفتارکرلیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قابض بھارتی فوج نے 2کشمیری نوجوانوں کوپلواما میں فائرنگ کرکے شہید کیا۔ بھارتی فورسزنے شہید نوجوانوں کی لاشیں بھی قبضے میں لے لیں۔رمضان کے مقدس مہینے میں بھی بھارتی فورسزنے پلواما اورقریبی علاقوں کا محاصرہ کررکھا ہے جس کی وجہ سے لوگوں کومشکلات کا سامنا ہے۔۔نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران متعدد نوجوانوں کوگرفتارکرکے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا گیا۔بھارتی فوجی گھروں میں گھس گئے اورخواتین سے بدتمیزی کی اورہراساں کیا۔علاقے میں انٹرنیٹ اورموبائل سروس بھی بندکر دی گئی ۔دوسری جانب بھارت کی کٹھ پتلی انتظامیہ نے آل پارٹیز حریت کانفرنس کے رہنما عبدالصمد انقلابی کوبانڈی پورہ میں ان کے گھر سے گرفتارکرلیا۔
منیلا فلپائن میں کشتی میں آگ لگنے سے 31افراد ہلاک جبکہ 7لاپتہ ہوگئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق فلپائن کے جنوبی...
برلن جرمنی میں مسلمان خواتین کو حجاب پہننے کی اجازت دے دی گئی ۔ ذرائع ابلاگ کے مطابق جرمن حکام نے تصدیق کی ہے...
لاہور لاہور ہائیکورٹ میں الیکشن کمیشن کی جانب سے ارکان اسمبلی کو نااہل قرار دینے کے خلاف درخواست دائر کر دی...
نئی دہلی بھارت میں حکومت پاکستان کے ٹوئٹر اکاونٹس کو بلاک کر دیا گیاہے۔ ٹوئٹر انتظامیہ کے مطابق کمپنی نے...
لاہور اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ملتان نے میگا کرپشن اسکینڈل کے مرکزی ملزم مظہر عباس کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کو...
اقوام متحدہ اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی بہت سے مسائل کی جڑ ہے جس نے سیاسی، اقتصادی اور سیکورٹی نظاموں...
اسلام آباد پاکستان کے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ...
کراچی سی پیک کی ہر ممکن حفاظت کریں گے، بھارت سمیت کسی ملک کی جانب سے جارحیت کا مقابلہ کریں گے۔ مقتدر حلقوں نے...