تحریک انصاف کی سیٹیں مخالفین میں بانٹنا بڑا سیاسی ظلم ،تجزیہ کار

18 جولائی ، 2025

کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیوکے پروگرام’’ رپورٹ کارڈ ‘‘میں میزبان علینہ فاروق نے اپنے پینل کے سامنے سوال رکھا کہ کیا سینیٹ میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق پی ٹی آئی کا درست فیصلہ ہے؟ جواب میں تجزیہ کارمظہر عباس، محمل سرفراز، فخر درانی اور ارشاد بھٹی نے کہا کہ تحریک انصاف کی سیٹیں مخالفین میں بانٹنا ایک بڑا سیاسی ظلم قرار دیا جا رہا ہے،ایک طرف سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہو رہی ہے اور دوسری طرف پارٹی سڑکوں پر تحریک چلانے کی تیاری کر رہی ہے۔تحریک انصاف کو بخوبی اندازہ ہے کہ اگر معاملات میں لچک نہ دکھائی گئی تو ان کو نقصان ہی ہوگا۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ اس صورت میں منڈی نہیں لگے گی نوٹ نہیں چلیں گے۔تاہم جب بات ذاتی مفادات کی آتی ہے تو بدقسمتی سے تمام سیاسی جماعتیں ایک ہی صف میں کھڑی دکھائی دیتی ہیں۔ اگر سیاسی رہنما اپنے فائدے کے لیے ایک ساتھ بیٹھ سکتے ہیں تو انہیں قومی مفاد کے معاملات پر بھی اتفاق رائے سے آگے بڑھنا چاہیے۔