کراچی(نیوز ڈیسک)اے پی این ایس نے میڈیا کو ہراساں کر نے کے لئے روزنامہ عبرت کراچی کے دفتر پر حملے کے بزدلانہ واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اے پی این ایس نے اس امر پر شدید افسوس کا اظہار کیاہے کہ چند شر پسندوں نے کراچی میں روزنامہ عبرت کے دفتر پر حملہ کیا اور املاک کو شدید نقصان پہنچایا۔ حکومت سندھ ایسے تمام عناصر اور افراد کے خلاف فوری کارروائی کرے جو میڈیا کی آزادی کو کچلنا چاہتے ہیںآل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے صدر سرمد علی اور سیکرٹری جنرل محمد اطہر قاضی نے کہا ہے کہ اے پی این ایس اس واقعے کو آزادی صحافت اور لوگوں کے جاننے کے حق پر مذموم حملہ قرارد یتے ہو ئے سختی سے ایسے واقعات کی مذمت کرتی ہے ،جن سے تشدد کے ذریعے میڈیا کو دبانے کی کوشش کی جائے۔ میڈیا کا کام کسی بھی دباؤ کے بغیر خبروں کی ترسیل اور واقعات کی رپورٹنگ کر نا ہے اور میڈیا کو ڈرانے کی تمام ترکوششوں کے باوجود بھی اپنا یہ کام سر انجام دیتا رہے گا۔
لاہور پنجاب سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی ، جسے سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ پنجاب "سی بی ڈی پنجاب" بھی کہا جاتا...
لاہور، پاکستان جمہوری پارٹی کے سربراہ امتیاز رشید قریشی اور ان کے رفقائے کار کنور خالد علی خان ، سید وقار...
لاہورپیپلز پارٹی لاہور کے صدر فیصل میر اور میڈیا اینڈ پولیٹیکل ایڈوائزر پاکستان پیپلز پارٹی لاہور آغا سید...
لاہور پنجاب کے سابق گورنر چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ مہنگائی کے بوجھ سے”برہم“ عوام کو”مرہم“ کی ضرورت ہے۔...
اسلام آباد عالمی منظر نامہ میں بے وقعت بھارت بحری جہازوں کو تباہی سے بچانے میں مکمل ناکام ہوگیا،ماہرین کا...
پشاورخیبرپختونخوا کے سرکاری ملازمین اور مختلف محکموں کے ٹھیکیدار وں کے بعد دہشت گردوں کی مالی معاونت...
لاہورپنجاب کے مختلف اضلاع میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شدید آندھی اور بارش کے باعث پیش آنے والے مختلف حادثات...
اسلام آباد وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق گمراہ کن اور بے...