لاہور(پ ر)سینیٹ میں مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی پارٹی سینیٹر عرفان صدیقی سے سابق وزیر اطلاعات محمد علی درانی نے ملاقات کی جس میں دونوں رہنماؤں نے ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ،دونوں نے کہا کہ حکومت مذاکرات کے دروازے کھولے۔سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی نے کہا کہ پاکستان کو سیاسی استحکام کی ضرورت ہے سیاست بند دروازے کھولنے اور اختلاف کے باوجود آگے بڑھنے کا ہنر ہے، پاکستان کو لاحق داخلی اور خارجی خطرات کے پیش نظر سیاسی جماعتوں اور سیاست دانوں کے درمیان بات چیت، تعاون اور بہتر کوآرڈی نیشن کی ضرورت ہے جس میں سنجیدہ مزاج اور تاریخ شناس سیاسی قائدین کو آگے بڑھ کر کردار ادا کرنا چاہیے۔محمد علی درانی نے کہا کہ قومی مفاد میں مذاکرات کے دروازے کھولے جائیں اور اس ضمن میں حکومت کو بڑے دل کا مظاہرہ کرنا چاہے۔سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ قائد محمد نواز شریف کی رہنمائی میں پاکستان مسلم لیگ (ن) نے مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں کئے نہ ہی ایسا رویہ اور سوچ ہماری قیادت اور جماعت کے جمہوری مزاج میں شامل ہے یہی وجہ ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ایک سے زائد مرتبہ مذاکرات کی پیشکش کی لیکن افسوسناک اور حوصلہ شکن پہلو پی ٹی آئی کا رویہ ہے جو باربار پرتشدد احتجاج کا راستہ ہی پسند کرتی ہے۔
لاہور پنجاب سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی ، جسے سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ پنجاب "سی بی ڈی پنجاب" بھی کہا جاتا...
لاہور، پاکستان جمہوری پارٹی کے سربراہ امتیاز رشید قریشی اور ان کے رفقائے کار کنور خالد علی خان ، سید وقار...
لاہورپیپلز پارٹی لاہور کے صدر فیصل میر اور میڈیا اینڈ پولیٹیکل ایڈوائزر پاکستان پیپلز پارٹی لاہور آغا سید...
لاہور پنجاب کے سابق گورنر چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ مہنگائی کے بوجھ سے”برہم“ عوام کو”مرہم“ کی ضرورت ہے۔...
اسلام آباد عالمی منظر نامہ میں بے وقعت بھارت بحری جہازوں کو تباہی سے بچانے میں مکمل ناکام ہوگیا،ماہرین کا...
پشاورخیبرپختونخوا کے سرکاری ملازمین اور مختلف محکموں کے ٹھیکیدار وں کے بعد دہشت گردوں کی مالی معاونت...
لاہورپنجاب کے مختلف اضلاع میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شدید آندھی اور بارش کے باعث پیش آنے والے مختلف حادثات...
اسلام آباد وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق گمراہ کن اور بے...