راول ڈیم بلند ترین سطح پر پہنچ گیا،صرف پانچ فٹ ذخیرہ کی گنجائش رہ گئی

18 جولائی ، 2025

اسلام آ باد ( رانا غلام قا در )راولپنڈی شہر اور کینٹ کو پینے کا پانی سپلائی کرنے والے راول ڈیم میں پانی کی سطح انتہائی بلند ہوگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق جمعرات کے روز راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہوکر1747فٹ پر پہنچ گئی۔ راول ڈیم میں پانی کی زیادہ سے زیادہ سطح 1752فٹ ہے۔ گویا ڈیم میں صرف پانچ فٹ مزید ذخیرہ کی گنجائش ہے اور اگر مزید بارش میں سطح زیادہ سے زیادہ لیول تک پہنچ گئی تو ڈیم کے سپل وے کھول دئیے جا ئیں گے۔