اسلام آباد(جنگ نیوز) اپوزیشن رہنما شہبازشریف نے نگران وزیراعظم کے معاملے پر صدر کے خط پر جواب دے دیا۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے صدر مملکت عارف علوی کے نگران وزیراعظم کے لیے مشاورت کے خط کا جواب دیا جس میں انہوں نے نگران وزیراعظم کے لیے مشاورت سے انکار کردیا۔ شہباز شریف نے اپنے جواب میں صدر کو کہا کہ آپ نے مجھے دو خط لکھے ہیں جس میں نگران وزیراعظم کے لیے جسٹس (ر) گلزار احمد کا نام بھی دیا ہے تاہم سپریم کورٹ نے اس سارے معاملے پر از خود نوٹس لے رکھا ہے۔ شہباز شریف نے اپنے جواب میں مؤقف اپنایا کہ آپ معاملے پر جاری سپریم کورٹ کےحکم امتناع کی خلاف ورزی کررہےہیں اور آپ جتنی مشاورت کررہے ہیں یہ سب عدالتی احکامات اور قانون کی خلاف وزری ہے لہٰذا میں اس مشاورت کا حصہ نہیں بن سکتا۔ واضح رہے کہ تین اپریل کو وزیراعظم کی تجویز پر صدر مملکت عارف علوی نے قومی اسمبلی تحلیل کردی جس کے بعد صدر نے نگران وزیراعظم کے لیے مشاورت کی غرض سے عمران خان اور شہباز شریف کو خط لکھا۔ اسکے علاوہ پاکستان تحریک انصاف نے نگران وزیراعظم کیلئے جسٹس (ر) گلزار احمد کا نام تجویز کیا ہے۔
منیلا فلپائن میں کشتی میں آگ لگنے سے 31افراد ہلاک جبکہ 7لاپتہ ہوگئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق فلپائن کے جنوبی...
برلن جرمنی میں مسلمان خواتین کو حجاب پہننے کی اجازت دے دی گئی ۔ ذرائع ابلاگ کے مطابق جرمن حکام نے تصدیق کی ہے...
لاہور لاہور ہائیکورٹ میں الیکشن کمیشن کی جانب سے ارکان اسمبلی کو نااہل قرار دینے کے خلاف درخواست دائر کر دی...
نئی دہلی بھارت میں حکومت پاکستان کے ٹوئٹر اکاونٹس کو بلاک کر دیا گیاہے۔ ٹوئٹر انتظامیہ کے مطابق کمپنی نے...
لاہور اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ملتان نے میگا کرپشن اسکینڈل کے مرکزی ملزم مظہر عباس کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کو...
اقوام متحدہ اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی بہت سے مسائل کی جڑ ہے جس نے سیاسی، اقتصادی اور سیکورٹی نظاموں...
اسلام آباد پاکستان کے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ...
کراچی سی پیک کی ہر ممکن حفاظت کریں گے، بھارت سمیت کسی ملک کی جانب سے جارحیت کا مقابلہ کریں گے۔ مقتدر حلقوں نے...