بشریٰ بی بی اور خاور مانیکا کے بیٹے نے فائرنگ کرکے ملازم کو زخمی کردیا

18 جولائی ، 2025

لاہور(جنگ نیوز)بشریٰ بی بی اور ان کے سابق شوہر خاور مانیکا کے بیٹے موسیٰ مانیکا نے فائرنگ کرکے اپنے ملازم کو زخمی کردیا۔رپورٹ کے مطابق سابق خاتون اول بشریٰ بی بی اور خاور مانیکا کے بیٹے موسی مانیکا نے کام میں غفلت برتنے پر ملازم کو فائرنگ کر کے زخمی کیا۔ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) پاکپتن جاوید اقبال کے مطابق ملزم موسیٰ مانیکا کو گرفتار کرلیا گیا ہے جس سے اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔