لاہور(خالدمحمودخالد) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا دورہ برطانیہ فائنل ہونے کے باعث بھارت میں اس سال ستمبر میں ہونے والی کواڈ ممالک کی سربراہ کانفرنس کا انعقاد خطرے میں پڑگیا ہے۔ بھارت وزیراعظم مودی نئی دہلی میں امریکی صدر ٹرمپ کے استقبال کی تیاریوں میں مصروف تھے۔اس سال فروری میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے امریکہ کا دورہ کیا تھا تو انہوں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو قواڈ کے آئندہ سربراہی اجلاس کے لیے شرکت کیلئے بھارت آنے کی دعوت دی تھی جسے صدر ٹرمپ نے قبول کر لیا تھا۔ بھارت نے یہ کانفرنس رکن ممالک کے بعض دیگر سربراہان کی ستمبر میں مصروفیات کے باعث اب نومبر میں منعقد کرنے کا شیڈول دیا ہے۔ تاہم سربراہی اجلاس کی تاریخوں کو حتمی شکل دینا ابھی باقی ہے۔ قواڈ بھارت، امریکہ، آسٹریلیا اور جاپان کے درمیان ایک اتحاد ہے۔ اس سال یہ کانفرنس بھارت میں ہونی ہے۔
لاہور پنجاب سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی ، جسے سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ پنجاب "سی بی ڈی پنجاب" بھی کہا جاتا...
لاہور، پاکستان جمہوری پارٹی کے سربراہ امتیاز رشید قریشی اور ان کے رفقائے کار کنور خالد علی خان ، سید وقار...
لاہورپیپلز پارٹی لاہور کے صدر فیصل میر اور میڈیا اینڈ پولیٹیکل ایڈوائزر پاکستان پیپلز پارٹی لاہور آغا سید...
لاہور پنجاب کے سابق گورنر چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ مہنگائی کے بوجھ سے”برہم“ عوام کو”مرہم“ کی ضرورت ہے۔...
اسلام آباد عالمی منظر نامہ میں بے وقعت بھارت بحری جہازوں کو تباہی سے بچانے میں مکمل ناکام ہوگیا،ماہرین کا...
پشاورخیبرپختونخوا کے سرکاری ملازمین اور مختلف محکموں کے ٹھیکیدار وں کے بعد دہشت گردوں کی مالی معاونت...
لاہورپنجاب کے مختلف اضلاع میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شدید آندھی اور بارش کے باعث پیش آنے والے مختلف حادثات...
اسلام آباد وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق گمراہ کن اور بے...